(استنبول،پاک ترک نیوز)ترکی میں امریکہ کے نئے سفیر نے انقرہ کو واشنگٹن کا اہم حلیف قرار دیا۔
جیف فلیک نے ان خیالات کا اظہار ایوان صدر میں اپنی اسناد پیش کرنے کےبعد امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر کیا۔
انہوں نے لکھا کہ امریکہ اور ترکی عالمی امن و سلامتی کیلئے مل کر کام کر ہے ہیں۔ترکی کے ساتھ امریکہ کے مفادات سیاست اور عسکری تعاون تک محدود نہیں۔ امریکہ اور ترکی میں اقتصادی شراکت داری قائم ہےجو متوزن تجارت، سرمایہ کاری، انوویشن پر مبنی ہے۔ترکی میں 2000امریکی کمپنیاں کام کررہی ہیں جبکہ امریکہ ترکی کی دوسری سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے۔