ترکی اور لیبیا کے حکام کی اہم ملاقات، مستقبل کے حوالے سے اہم بات چیت

استنبول(پاک ترک نیوز)
ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے پیر کو استنبول میں لیبیا کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ سے اہم ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوں نے لیبیا میں اتحاد کو یقینی بنانےا ور آئینی بنیادوں پر انتخابات کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا۔لیبیا میں گزشتہ برس دسمبر میں انتخابات ہونا تھے لیکن حکومت کے سیاسی حریفوں کے ساتھ اختلافات کے باعث انہیں ملتوی کرنا پڑا۔ انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا جاسکا۔لیبیا کیلئے اقوام متحدہ کے مشن کے مطابق لیبیا پولیٹیکل ڈائیلاگ فورم جو تیونس میں متعقد ہوا ، نے عبوری حکومت کی مدت 18ماہ تک مقرر کی ، جس میں جون2022تک توسیع کی گئی۔
امید کی جارہی ہے کہ انتخابات اور جمہوری عمل ملک میں مسلح تنازعے کے خاتمے میں مدد کریں گے جس میں تیل کی دولت سے مالامال ملک برسوں سے دوچار ہے۔

#civilwarinlibya#Libya#libyanelections#PakTurkNews#turkeylibyarelationsturkeyترکی لیبیا تعلقات، لیبیا انتخابات، لیبیا پر ترکی کا اثرورسوخ، سول وار، پاک ترک نیوز،