ترکی ایل سلواڈور کو اپنا پہلا سیٹلائٹ بنانے میں مدد کرے گا

ترکی لاطینی ملک ایک سلواڈور کو اپنا پہلا خلائی سیارچہ بنانےمیں مدد کرےگا، دونوں فریقین کے مابین معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔
ایل سلواڈور کے صدر بوکیل نے دورہ ترکی کے دوران مختلف دفاعی ، ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حکام سے ملاقات کی ہے ۔
بوکیل کا کہنا تھا کہ تمام کمپنیوں کےساتھ میٹنگ کے بعد ہماری ایک اور کمپنی کے ساتھ میٹنگ ہے جو ہمارا پہلا سیٹلائٹ بنانے میں ہماری مدد کرنے جارہی ہے ۔
صدر رجب طیب اردوان اور صد ر بوکیل کی قیادت میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کے چھ معاہدوں پر دستخط کیے۔
بوکیل نے ترکی کے اپنے پہلے دورے پر کہا کہ انکا ملک ترکی کی ترقی کا حصہ بننا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا ترکی کئی شعبوں میں ترقی کر رہا ہے جیسے کہ دفاعی صنعت اور ہم بھی اس ترقی کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔
ترکی اور ایل سلواڈور کے درمیان تجارت میں ایک سال میں 80فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بوکیل کا کہنا تھا کہ اگر دوطرفہ تجارتی حجم موجودہ رفتار سے بڑھتا ہے تو چند سالوں میں 500ملین ڈالر کا ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے۔
گزشتہ برس دونوں ممالک کا تجارتی حجم 50ملین ڈالر کے قریب تھا۔اس سے پہلے ایل سلواڈور زیادہ تر امریکہ کے ساتھ معاشی طور پر منسلک ہے۔

#ELSALVADOR#PakTurkNewsturkey