ترکی دفاعی صنعت ترقی کی راہ پر گامزن، ترک ڈرون کی مانگ میں اضافہ

ترکی کی ایروسپیس اینڈ ڈیفنس کوآپریٹو کے مطابق ترک ڈرون کی فراہمی کیلئے 16ممالک سے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
ایک معاہدے پر عملدرآمد کا آغاز ہو چکا ہے جس کے تحت 2023میں ڈرون جہاز اور اسکا زمینی نظام فراہم کیا جائے گا۔ حالیہ برسوں میں ترکی نے ڈرون ٹیکنالوجی میں خاطرخواہ ترقی کی ہے جس کی بدولت نہ صرف ملکی ضروریات پوری کی جارہی ہیں بلکہ دیگر ممالک کو برآمد بھی کیا جائے گا۔
ترکی کی دفاعی صنعت کی تیارکردہ مصنوعات نیٹو اور یورپی یونین کے رکن ممالک سمیت 169ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں۔
انقرہ کی جانب سے اپنائی جانے والی پالیسیز کی بدولت ملک کی دفاعی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ اور ملک کی دفاعی برآمدات 3.22ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جوکہ ترکی کیلئے ایک ریکارڈ ہے۔
انقرہ میں دفاعی صنعت کو ایک مضبوط اور خودمختار ترکی کیلئے ناگزیر تصور کیا جارہاہے ، اس شعبے میں ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے ترکی تزویراتی سطح پر پالیسیز تشکیل دے رہا ہے۔
گو کہ دنیا بھر میں دفاعی اور ایروسپیس برآمدات میں ترکی کا حصہ صرف ایک فیصد ہے جبکہ کل برآمدات کا 75 فیصد اب بھی امریکہ ، روس، فرانس، جرمنی اور چین سے کیا جاتا ہے، ترکی کی جانب سے اس شعبے میں بین الاقوامی سطح پر اپنا مارکیٹ شئیر بڑھانے پر مسلسل کام کیا جارہا ہے۔

#AEROSPACE#DEFENCEINDUSTRY#drones#exports#MARKETSHARE#PakTurkNews#PRODUCTIONturkey