ترکی روس اور یوکرین امن کے بارے میں اب بھی پر امید

انطالیہ (پاک ترک نیوز)
حالیہ دنوں میں ترکی کوششوں سے روس اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی جو کہ جنگ شروع ہونے کے بعد وزرا کی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان پہلی ملاقات تھی۔ترکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایک جامع امن معاہدے پر دستخط کرنا مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہے جس روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے کہ روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت کےد وران غیر جانبداری، انسانی ہمدردی کے مسائل اور اور امن معاہدے پر دستخط پر بحث ہوئی۔
اوغلو نے بتایاکہ یہ ملاقات آسان ماحول میں نہیں ہوئی تھی اور ایسی ملاقاتوں سے کسی معجزے کی توقع نہیں کی جانی چاہیے۔
چاوش اوغلو نے بتایا کہ روس اور یوکرین کے اعلیٰ سفارتکاروں نے دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ممکنہ ملاقات کے حوالے سے بھی بات چیت کی ۔
ایک گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والے اس سہ طرفہ اجلاس کے بعد روسی وزیر خارجہ سگئی لاوروف نے کہا کہ ملاقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی بھی چیز مذاکراتی عمل کے نعم البدل نہیں ہے۔
یہ ملاقات بحیرہ روم کے کنارے ترکی کے خوبصورت سیاحتی مقام انطالیہ میں ہوئی جہاں ان دنوں انطالیہ ڈپلومیسی فورم منعقد ہو رہا ہے۔

#Antalya#PakTurkNews#peace#ukraine#warrussiatalksturkey