ترکی:عمران خان کی حمایت میں مظاہرہ کرنیوالے پاکستانی طلبہ رہا

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکی کے شہر استنبول کے معروف سیاحتی مقام تقسیم سکوائر پر گزشتہ روز پاکستانی طلبا نے عمران خان کی حمایت میں مظاہرہ کیا  ۔طلبہ کو ترکش سیکورٹی اداروں نے وارننگ دی جس کے بعد کچھ طلبہ منتشر ہوگئے اور باقی مظاہرین نعرے بازی کرتے رہے استنبول پولیس نے مظاہرین کو گھیرا ڈال کر گزشتہ روزگرفتار کرلیا تھا استنبول میں پاکستان قونصلیٹ اور پاکستان کمیونٹی سنٹر اوز استنبول کی کوششوں سے مظاہرین کو آج رہا کردیا گیا ہے۔

 

 ‎  پاکستان قونصلیٹ استنبول کی جانب سے جاری پبلک نوٹس میں ترکی میں مقیم پاکستانی طلبہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ترکی میں کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی، احتجاج ،مظاہرہ یا جشن کیلئے ترک اداروں سے قانون کے مطابق پیشگی اجازت لئے بغیر کوئی ایسا عمل نہ کریں  جس سے ترکش قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں آپ کو قانون کی گرفت میں جانا پڑے ۔

#istanbul#pakistanistudents#PakTurkNewsarrestturkey