انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکی میں آن ایئر شو کے دوران بچے کی دلچسپ انٹری نے سب کو ہنسی پر مجبور کردیا ۔ترکی کے چینل میں لائیو شو جاری تھا کہ اس دوران بچہ سٹوڈیو میں آ گیا اور اینکر کے سامنے رکھے ٹیبل پر چڑ کر دلچسپ شکلیں بنانے لگا۔بچے کی لائیو شو میں انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کے جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
بچے کی والدہ جو پروگرام میں موجود تھیں اپنے بچے کی حرکتوں پر برجستہ مسکرا دیں جبکہ پروگرام میں موجود اینکر بھی اپنی ہنسی نہ روک سکے۔ خاتون اپنے بچے کو بار بار ٹیبل سے نیچے آنے کا اشارہ کرتی رہیں لیکن بچہ اپنی مستیوں میں ہی مگن رہا۔بعد ازاں خاتون نے تمام ناظرین سے بچے کی لائیو شو میں انٹری پر معذرت کی۔
اس آن ایئر شو میں اینکر بچے کی حرکات کے باوجود اپنی ذمہ داری نہیں بھولتا اور سوال جواب کا سلسلہ جاری رکھتا ہے جبکہ خاتون کو اس صورتحال پر بہت شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔