ترکی کا پاکستان میں 50 نئے منصوبے شروع کرنے کا اعلان

 

پاکستان کیلئے نئے منصوبے ٹرکش کوآپریشن اینڈ کوارڈینیشن ایجنسی کی جانب سے شروع کیے جارہے ہیں۔
ترکی کی جانب سے یہ ایجنسی 1992میں بنائی گئی۔ سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد وسطی ایشیا کے کئی ممالک نے آزادی کا اعلان کیا جس کے بعد ترکی نے وسطی ایشیا میں ترک زبان بولنے والے ممالک کیلئے امدادی کوششیں وقف کیں اور مختلف سماجی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں نئے بننے والے ممالک کی مدد کی۔
ترک ایجنسی TIKAاب 150سے زیادہ ممالک میں کام کر رہی ہے اور اپنے قیام سے لے کر اب تک مختلف ممالک میں تیس ہزار سے زائد منصوبے مکمل کر چکی ہے۔ ان منصوبوں میں تعلیم، صحت اور زراعت کے شعبے میں بلقان سے لے کر افریقہ، مشرق وسطیٰ  سے لے کر لاطینی امریکہ تک امداد فراہم کی گئی۔
2022 میں پاکستان کے لیے نئے منصوبے
پاکستان میں نئے منصوبے تعلیم ، صحت، زراعت کے شعبے میں شروع کیے جارہے ہیں۔ ان منصوبوں کے تحت مختلف اداروں اور محکمہ جات کو تکنیکی امدادفراہم کی جائے گی۔ TIKA کی جانب سے پاکستان کے زراعت کے شعبے میں بھی تعاون کو بڑھانے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔

 

#NEWPROJECTS#PakTurkNews#TECHNICALSUPPORT#TIKAPakistanturkey