ترکی کی افغانستان میں بم حملے کی مذمت

استنبول: ترکی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مسجد کے داخلی حصے میں بم حملے پر مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل کی عید گاہ مسجد کے داخلی حصے میں نمازِ جنازہ کے دوران بم حملے کے نتیجے میں شہریوں کے ہلاک اور زخمی ہونے پر ہمیں شدید افسوس ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم، اس منفور اور غیر انسانی حملے میں اپنی جانوں سے محروم ہونے والوں کے لئے تعزیت کا اظہار کرتے اور زخمیوں کی فوری شفا یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ ہم، ملک میں جلد از جلد استحکام و سلامتی کے قیام کے بھی متمنی ہیں”۔

afghanistanbomb blastturkey