ترکی کی تحقیقاتی ٹیم انٹارکٹکا پہنچ گئی

(پاک ترک نیوز)
ترکی کی بیس رکنی تحقیقاتی ٹیم چھٹے قومی انٹارکٹک سائنس مہم کے سلسلے میں فیلڈ سٹڈیز کا آغاز کر رہی ہے۔ترک ٹیم دورے کے پہلے حصے میں ہارس شو جزیر ے پر پہنچی جہاں ترکی کا ایک عارضی تحقیقاتی مرکز ہے۔ دورے حصے میں ٹیم ڈسمل جزیرے پر جائے گی جہاں ترکی کے زیر اتنظام گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹمز اسٹیشن واقع ہے۔
تحقیقاتی ٹیم کو اپنی منزل تک پہنچنے میں اکیس دن کا سفر طے کرنا پڑا۔گزشتہ ماہ استنبول سے روانہ ہونے والی ٹیم کے پاس دو ٹن سے زائد لاجسٹک سامان موجود ہے۔مہم کے دوران 14سائنسی منصوبوں پر کام کیا جائے گا جن میں لائف سائنسز، ارتھ سائنسز اور فزیکل سائنسز سے متعلقہ معاملات شامل ہیں۔
ڈسمل آئی لینڈ پر ترکی کا سٹیشن انٹارکٹک پلیٹ کی نقل و حرکت کا پتہ لگانے کیلئے بہت اہم ہے۔ مجموعی طور پر انٹارکٹک کے منجمد بر اعظم پر ترکی کی تین فکسڈ جی این ایس ایس اسٹیشن موجود ہیں۔
ترک ٹیم TÜBITAK،نیول فورسز کمانڈ، میپنگ ڈائریکٹوریٹ، موسمیات، انادولو ایجنسی، تحقیقاتی اداروں اور یورنیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے محقیق پر مشتمل ہے۔

 

#antarctica#frozencontinent#PakTurkNews#research#scienceturkey