ترکی کی مدد سے امریکی شہری روسی قید سے رہا

انقرہ (پاک ترک نیوز)
روس میں تین سال سے زیر حراست امریکی شہری ٹریور ریڈ کی رہائی میں کردار ادا کرنے پر امریکہ نے ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر، جیک سلیوان نے بدھ کے روز اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہم ٹریور ریڈ کا گھر واپسی پر خیرمقدم کرتے ہوئے ترکی کے اس کی بحفاظت واپسی کو ممکن بنانے میںادا کئے گئے کردار کے لیے شکر گزار ہیں۔اورہم اس اہم معاملے پر اپنے ترک شراکت داروں کی مدد کو سراہتے ہیں۔
سلیوان نے انقرہ کے کردار کے بارے میں اضافی تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن ٹریور کے والد جوئی ریڈ نے امریکی میڈیاکو بتایا کہ ان کے بیٹے کا تبادلہ ترکی کے ایک ہوائی اڈے پر امریکہ میں قید روسی شہری کونسٹنٹین یاروشینکو کے بدلے میں کیا گیا تھا۔
یاروشینکو کو 2010 میں لائبیریا میں منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اور اسے امریکہ کے حوالے کر دیا گیا تھا جہاں وہ 20 سال قید کی سزا کاٹ رہاتھا۔جبکہ ماسکو میں پولیس افسران پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار ہونے کے بعد ریڈ کو 2019 میں روس میں حراست میں لیا گیا تھا۔ اسے مجرم ٹھہرایا گیا اور نو سال قید کی سزا سنائی گئی۔

#americincitizen#ANKARA#PakTurkNewsrussiaturkey