انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکی نے خطے میں اپنے اہم کردار ادا کرنے کی روایت کو جاری رکھتے ہوئے روس یوکرین اور اقوام متحدہ کے ساتھ میٹنگ کی میزبانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یادرہے کہ بحیرہ اسود کی بندرگاہوں کی روس کی جانب سے ناکہ بندی کی وجہ سے یوکرینی گندم کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے جس کی وجہ سے خوراک کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ ہو اہے۔
ترکی کے وزیر دفاع کے ہولوسی آکار کے مطابق ترکی ، روس، یوکرین اور اقوام متحدہ کے حکام کے حکام استنبول میں اکٹھے ہوں گے تاکہ یوکرینی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی وجہ سے یوکرینی اناج کی دنیا میں ترسیل کو ممکن بنایا جاسکے۔
اس سے پہلے ترک وفد نے اس مسئلے پر بات چیت کیلئے ماسکو اور کیف کا دورہ کیا تھا تاکہ دنیا بھر میں اناج کی قلت کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کی کوششں تیز کی جاسکیں۔