ترک صوبےانطالیہ میں 5.3 شدت کا زلزلہ

انطالیہ (پاک ترک نیوز )ترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) نے بتایا ہےکہ ترکی کے جنوبی تفریحی صوبے انطالیہ کو 5.3 شدت کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا۔اے ایف اے ڈی کے مطابق بدھ کی صبح آنے والے اس زلزلے کا مرکزالانیا ضلع تھا جو مقامی وقت کے مطابق صبح 6:21 بجےآیا ۔ جبکہ اسکی گہرائی 39.52 کلومیٹرتھی۔
اے ایف اے ڈی کی جاری کردہ معلومات کے مطابق زلزلے کے بعد کسی نقصان یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔اسی طرح الانیا کے ضلعی گورنر فاتح ارکمیزر نےاخبار نویسوں کو بتایا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا کوئی نقصان ہوا ہے۔
دارالحکومت انقرہ کی غازی یونیورسٹی کے زلزلہ کے ماہر پروفیسر سلیمان پامپال کا کہنا ہے کہ انطالیہ کے لیےیہ زلزلہ "معمول” تھا اور "اضافی چوکسی” کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ ٹیکٹونک پلیٹوں کے کنارے پر واقع ایک مقام پر آیا ہے۔ جبکہ انطالیہ میں اپنی تاریخ میں 7.0 کی شدت سے زیادہ کےزلزلے بھی دیکھ رکھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ "بڑے زلزلے” کا پیش رو ہوگا۔

#PakTurkNewsearthquaketurkey