لاہور(پاک ترک نیوز) ترک اداکار انگین التان المعروف ارطغرل غازی سے فراڈ کے ملزم میاں کاشف ضمیر کو ایک مقدمے میں ضمانت مل گئی ۔ لاہور کی مقامی عدالت میں میاں کاشف ضمیر کے وکیل نے موقف اختیا رکیا کہ پولیس نے کاشف ضمیر کو بلاوجہ مختلف مقدمات میں نامزد کررکھا ہے ، علامہ اقبال ٹاؤن میں ڈکیتی کے مقدمے کے مدعی نے بیان حلفی لکھ کر دے دیا ہے کہ اگر عدالت ضمانت منظو رکرلے تو اسے کوئی اعتراض نہیں ، دلائل سننے کے بعد عدالت نے کاشف ضمیر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔
میاں کاشف ضمیر کو ترک اداکار انگین التان کی جانب سے فراڈ کیے جانے پر مقدمے کی درخواست پر گرفتار کیا گیا تھا ، اس سے پہلے بھی میاں کاشف ضمیر فراڈ اور دھوکادہی کے مختلف مقدمات میں اشتہاری تھے ۔