ترک اور آذربائیجانی صدور کے درمیان رابطہ ، برسلز مذاکرات پر تبادلہ خیال

باکو(پاک ترک نیوز)
آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے کہا ہےکہ باکو نے آرمینیا کے ساتھ زنگیزور راہداری کےکھولنے پر اتفاق کیا ہے جس میں ریلوے اور ہائی ویز دونوں کی تعمیر شامل ہے۔
آذربائیجان کے ایوان صدر نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ علی یوف نے ترک صدر رجب طیب ار دوان سے گذشتہ روز فون پر بات کی اور انہیں اپنے، آرمینیائی وزیر اعظم نکول پشینیان اور یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل کے درمیان اتوار کو برسلز میں سہ فریقی ملاقات کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا۔
"آذربائیجان کے صدر نے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امن معاہدے کی تیاری، بین الاقوامی قانون پر مبنی پانچ اصولوں کی آذربائیجان کی پیشکش، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے، ٹرانسپورٹ راہداریوں کے کھولنے، اور سرحدوں کی حد بندی پر بات کی۔ اور سہ فریقی مزاکرات کو مثبت پیش رفت قرار دیا۔
بیان کے مطابق، آذربائیجان کے صدر نےاپنے ترک ہم منصب کو آگاہ کیا کہ انہوں نے پیر کے روز "جمہوریہ آذربائیجان اور جمہوریہ آرمینیا کے درمیان ریاستی سرحد کی حد بندی پر ایک ریاستی کمیشن قائم کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا۔”
اس موقع پر صدر اردگان نےسہ فریقی اجلاس کے بارے میں معلومات کی فراہمی پرصدر علی یوف کا شکریہ ادا کیا اور میٹنگ میں حاصل ہونے والے نتائج کو دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان قیام امن کے لئے مثبت پیش رفت قرار دیا۔

#Azarbaijan#IlhamAliyev#PakTurkNews#rajabtayyaburdugaanBakuturkey