انقرہ: صدر رجب طیب ایردوان سے ترکی کے دورے پر قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الا ثانی نے ملاقات کی ہے۔
استنبول میں قصر وحدالدین میں ہونے والی یہ ملاقات پونے دو گھنٹے تک جاری رہی۔ مذاکرات میں ترکی اور قطر کے مابین تجارتی حجم کو بڑھانے، تعاون کے نئے مواقع، کورونا کے خلاف جدوجہد اور علاقائی و بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا گیا۔