ترک صدر نے معاشی بحران پر وزیر خزانہ کو تبدیل کردیا

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کئی ہفتوں کے معاشی بحران کے بعد ملک کے وزیر خزانہ کو تبدیل کر دیا ہے ۔ معاشی بحران کے باعث ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا تھا کیونکہ لیرا کی قیمت ریکارڈ کم ترین سطح پر گر گئی تھی۔گزشتہ روز جاری صدارتی حکم نامے کے مطابق ادوان نے لطفی ایلوان کا استعفیٰ قبول کر لیا اور اپنے نائب نورالدین نباتی کو نیا وزیر خزانہ مقرر کر دیا۔
ترکی کی کرنسی اس سال امریکی ڈالر کے مقابلے میں 40 فیصد سے زیادہ نیچے آ گئی تھی ۔اورتمام کرنسیوں کے مقابلے میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
57 سالہ نباتی نے پبلک ایڈمنسٹریشن میں بیچلر اور استنبول یونیورسٹی سے سوشل سائنسز میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے ترکی کی کوکیلی یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس اور پبلک ایڈمنسٹریشن میں ڈاکٹریٹ بھی کی ہے۔

#PakTurkNews#RecepTayyipErdoğanturkey