ترک صدر کی روس کے ساتھ ثالثی کی پیشکش ،یوکرینی صدر نے حامی بھر لی

کیف(پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے یوکرین کو ثالثی کی پیشکش کردی جسے یوکرینی صدر نے پیشکش قبول کرتے ہوئے روس کے ساتھ مذاکرات ترکی میں مذاکرات کی حامی بھر لی۔
تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان ثالثی مشن پر یوکرین پہنچ گئے ۔ ترکی کے صدر نے روس اور یوکرین میں ثالثی کی پیشکش کی جسے یوکرینی صدر نے خیرمقدم کرتے ہوئے ترکی میں مذاکرات کیلئے حامی بھر لی ہے ۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہم دوست ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کوشاں ہے، اس سے قبل دونوں رہنماؤں نے آزاد تجارت سمیت آٹھ معاہدوں پر دستخط کئے۔ اس سے پہلے برطانوی وزیر بورس جانسن بھی یوکرین پہنچے اور یوکرین کو بھرپور حمایات کا یقین دلایا۔
دوسری جانب ماسکو کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کی تعداد میں اضافہ خطے میں کشیدگی کو مزید ہوا دے گا۔
دوسری جانب نیٹو نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے مزید 30 ہزار افواج اور بھاری ہتھیار بیلا روس پہنچا دیئے ہیں، جنگی مشقوں کے لیے اپنا ائیر ڈیفنس سسٹم، S-400 بھی بیلا روس منتقل کردیا ہے۔

#PakTurkNews#rajabtayyaburdugaan#ukraineturkey