ترک صدر کا یوکرینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔
اردوان کا کہنا تھا کہ جنگ سے کسی کو فائدہ نہیں ہوتا۔ ترکی دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکی یوکرین اور روس کے درمیان امن کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور جلد از جلد جنگ بندی چاہتا ہے ۔

 

#ANKARA#PakTurkNews#rajabtayyaburdugaan#ukrainerussiaturkey