ترک پارلیمنٹ نے خلیج عدن میں فوجی تعیناتی کی منظوری دے دی

 

انقرہ(پاک ترک نیوز)
پارلیمنٹ نے خلیج عدن ، صومالیہ اور بحیرہ عرب میں فوجیوں کی تعیناتی میں توسیع کی قرارداد منظور کرلی۔
قرارداد میں افواج کی تعیناتی میں 10فروری 2023تک توسیع کی اجازت طلب کی گئی تھی جس کی منظوری کے بعد اسے ترکی کے سرکاری گزٹ میں شائع کردیا گیا ہے ۔
قرارداد کے مطابق بحری افواج کی تعیناتی سے خطے میں ترک جہازوں کے علاوہ دیگر تجارتی جہازوں کا موثر تحفظ ممکن ہو سکے گا۔ بحری افواج قزاقوں اور سمندری دہشتگردی کے خلاف مشترکہ عالمی جدوجہد میں فعال کردار ادا کررہی ہیں ۔
قرارداد میں ترک افواج کے میزبان ممالک کے ساتھ تعاون کے تسلسل کی قومی پالیسی کا اعادہ کیا گیا جبکہ علاقائی اور عالمی سطح پر اقوام متحدہ کی امن فوج میں ترک مسلح افواج کے کردار کو تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔ بیرون ملک ترک افواج کی تعیناتی کو 2008میں پارلیمنٹ نے منظور کیا تھا جبکہ تعیناتی کی مدت میں 13 بار توسیع کی جا چکی ہے۔
خلیج عدن مشرق وسطیٰ کے خام تیل کی دنیا کو فراہمی کا ایک اہم راستہ ہے۔

 

#gulfofadan#militarydeployment#PakTurkNewsturkey