ترک کوسٹ گارڈز کا آپریشن، امریکی کشتی سے 84کلو گرام منشیات برآمد

استنبول (پاک ترک نیوز)
ترک کوسٹ گارڈز نے امریکی پرچم کی حامل کشتی پکڑکر 84کلو گرام منشیات بر آمد کر نے کے بعد چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تک کوسٹ گارڈز نے گذشتہ روز ایک 27میڑ لمبی امریکی پرچم بردار کشتی کو موگلہ کے ضلع بوڈرم میں مشکوک جان کر رکنے کے لئے کہا مگر کشتی میں سوار افراد نے کشتی یونان کے پانیوں کی طرف بھگا دی جس پر کوسٹ گارڈز اور کشت کے درمیان فلمی انداز کا سین دیکھنے میں آیا جسے متعدد مقامی مچھیروں دیکھا۔
آخر کار کوسٹ گارڈز نے مشکوک کشتی کو یونان کے پانیوں میں داخل ہونے سے پہلے ٹکر مار کر روک لیا ۔ اور تلاشی کے دوران کشتی میں سے 84کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئیں ۔
دریں اثنا یہ کشتی جس کی مالیت تقریباً 8.18 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ کوسٹ گارڈز کی کشتی کی ٹکر سے اب ناقابل استعمال ہو چکی ہے۔ جبکہ حراست میں لیے گئے افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

#ANKARA#istanbul#PakTurkNews#turkcostguardsturkey