اسلام آباد(پا ک ترک نیوز)سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے پاکستان اور ترکمانستان کے مابین روابط بڑھانے پر زور دیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، سیاحتی اور ٹرانزٹ روابط کو فروغ دیا جا سکے۔
سیکرٹری خارجہ نے ان خیالات کا اظہار ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ ویپا حاجیوف سے یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کے دوران کیا۔فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی صورتحال اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا۔