سیکورٹی ایشو : صدر رجب طیب ایردوان کا دورہ گلاسگو منسوخ

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سیکورٹی ایشو پر گلاسگو میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت  نہیں کریں گے اور وہ روم میں جی ٹوئنٹی کانفرنس میں شرکت کے بعد گلاسگو جانے کی بجائے واپس ترکی پہنچ گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ترکی کے صدر نے گلاسگو میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی لیکن برطانوی اور ترک حکام صدر کی سیکورٹی اور پروٹوکول کے حوالے سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچے جس کی وجہ سے انہوں نے کانفرنس میں شرکت نہیں کی۔
صدر رجب طیب ایردوان نے گلاسگو میں امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی ملاقات کرنا تھی لیکن ان کا دورہ منسوخ ہونے پر یہ ملاقات روم میں ہی کی گئی ۔

ErdoganGlasgow climate summitsecurity disputeskipsturkeyUK