اردوان البانیہ کے پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔ اردوان دورے کے دوران ترکی کے تعاون سے بننے والے اپارٹمنٹ کمپلکس کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
حالیہ برسوں میں مغربی بلقان ترکی کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو بن چکا ہے جہاں معاشی تعاون کے ذریعے ترکی یورپ میں اثر و رسوخ کے حصول کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔
صدر اردوان کے دورے سے ترکی اور البانیہ کے مابین نہ صرف تعلقات مزید مستحکم ہوں گے بلکہ ترکی کی خطے میں قابل اعتماد اتحادی اور پاوربروکر کی حیثیت مضبوط ہوگی
ماہرین کے مطابق یورپی یونین خطے میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ یورپی یونین جلد البانیہ کو مستقل رکنیت دینے کیلئے بعض شرائط میں نرمی کردے۔