اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کرینگے، یہ 2 روزہ دورہ ہوگا جو 31 مئی سے یکم جون تک ہوگا۔دورے کا مقصد پاکستان اور ترکی میں اسٹریٹجک بات چیت ہے اور وہ اس دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات اور تجارت پر بات چیت کرینگے اس کے علاوہ سرمایہ کاری سمیت وزیراعظم سرمایہ کاری سمیت مختلف موضوعات پربھی گفتگو کی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے اہم دوست ملک ترکی کا دورہ کرینگے۔ وزیراعظم 2 روزہ دورے پر 31 مئی کو ترکی جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر ترکی کا دورہ کررہے ہیں ان کے دورے کے دوران ہائی لیول اسٹریٹجک کو آریشن کونسل کی ساتویں میٹنگ بھی ہوگی۔ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ترکی روانہ ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر گزشتہ ماہ سعودی عرب گئے تھے۔