پاکستان کے سپارکو اور ترکش ایرو سپیس کے درمیان سیٹلائٹ منصوبے کے معاہدے پر دستخط

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکش ایرو سپیس اور پاکستان کے سپارکو کے درمیان سیٹلائٹ پرجیکٹ کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) نے پاکستان کے سپارکو کے ساتھ خلائی اور سیٹلائٹ منصوبے کی ترقی کیلئے تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
معاہدہ کے مطابق ترکی کی دفاعی کمپنی ٹی اے آئی اور سپارکو مشترکہ طور پر الیکٹرک کمیونکیشن سیٹلائٹس اور دیگر خلائی منصوبوں پر ریسرچ کریں گے ۔
اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر ٹی اے آئی کا کہنا ہے کہ ہم نے سپارکو کے ساتھ سیٹلائٹ منصوبے تیار کے تعاون پر دستخط کئے ہیں اور ہم دونوں ممالک کے درمیان نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

 

#PakTurkNews#satelitesprojects#sparcoPakistanturkey