انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے اہم سنگ میل عبور حاصل کرلیا ۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے پہلے کار مینو فیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کردیا ۔
1.2 ملین مربع میٹر اراضی پر بنائی گئی یہ فیکٹری شمال مغربی صنعتی شہر برسا میں ہے اور اس سے سالانہ 175,000 گاڑیاں تیار ہوں گی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں طیب اردوان نے کہا کہ جب میں وزیراعظم بنا تو لوگوں نے مجھ سے درخواست کی تھی آج یہ تاریخ رقم ہورہی ہے۔انشاء اللہ آنے والوں دنوں میں بحیثیت ایک معتبر ترک مارکہ کے ٹاگ دنیا کے متعدد ممالک کی شاہراہوں کو آراستہ کرے گی۔
تاریخی موقع پر طیب اردوان نے کہا کہ یورپ میں تجارتی گاڑیاں بنانے والے ایک سرکردہ اور دنیا کے معروف آٹو موبائل برآمد کنندگان میں سے ایک کے طور پر گھریلو کار برانڈ کا نہ ہونا ہمیں ایک طویل مدت سے ہمارے لئے پریشانی کا سبب رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹاگ کا پہلا ماڈل سی اے یو وی الیکٹرک گاڑی ہے، جس کی پری سیل فروری میں شروع ہوگی، کار کے اس ماڈل کو اطالوی پنینفرینا ڈیزائن کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے۔