استنبول میں برفباری کا نیا سلسلہ، 100پروازیں منسوخ

استنبول ( پاک ترک نیوز)استنبول میں جمعرات سے شروع ہونے والے برف باری کے نئے سلسلے کے رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کی پیشین گوئی کے بعد
ترکی کی قومی ائر لائن، ٹرکش ایئر لائنز نے اپنی 100 پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
ایئر لائنز نےجمعہ کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ خراب موسمی حالات کی وجہ سے 19 مارچ کو استنبول آنے اور جانے والی 100 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جن میں استنبول ایئرپورٹ پر 80 اور صبیحہ گوکین ایئرپورٹ پر 20 پروازیں شامل ہیں۔ صبیحہ گوکین ایئرپورٹ استنبول شہر کی ایشیائی طرف واقع اہم فضائی مرکز ہے۔
برف باری کے تیز ہونے کی توقع نہیں ہے جیسا کہ گزشتہ ہفتے یا جنوری میں ہوئی تھی جب اس نے روزمرہ کی زندگی کو ٹھپ کر دیا تھا لیکن حکام نے پہلے ہی احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں۔اسی ضمن میں آج جمعہ کے روز برف باری کی وجہ سے تمام سرکاری اور نجی اسکول بند کردیئے گئے ۔جبکہ حاملہ اور معذور سرکاری ملازمین کو دن کے لیے انتظامی چھٹی پر رکھا گیا ہے۔ مزید براں شہری انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو رواں ہفتے کے آخر تک گاڑیاں شڑکوں پر لانے سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

#airport#flightoperation#istanbul#PakTurkNews#snowfall#weatherturkey