اسرائیلی صدر ہرزوگ کا دورہ تعلقات میں اہم موڑ: اردوان

انقرہ(پاک ترک نیوز)
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اس وقت ترکی کے دورے پر ہیں جو کہ کسی اسرائیلی سربراہ 2008 کے بعد ترکی کا پہلا دورہ ہے۔ اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان طویل کشیدہ تعلقات میں ایک نیا موڑ ثابت ہو گا۔
اردوان نے بدھ کو انقرہ میں ہرزوگ سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ترکی توانائی کے شعبے میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ انکی صدر ہرزوگ کے ساتھ ترکی کے ذریعے اسرائیلی گیس یورپ کو برآمد کرنے کے امکانات پر بات چیت ہوئی ہے۔
اسرائیلی صدر نے اس موقع پر کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ترکی کے ساتھ تعلقات اب سے باہمی احترام پر مبنی ہوں گے۔ہمارا مقصد ترکی، اسرائیل اور انکے عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کی بنیاد رکھنا ہے۔

 

#harzoginankara#isrealturkeyrelations#PakTurkNews#palestine#ukraineGasIsraeloilrussiaturkey