امریکہ کی ترک مخالف دہشتگرد گروہ کی حمایت کیوں؟

سلمان احمد لالی

امریکہ ایک طویل عرصے سے دنیا کے مختلف علاقوں میں موجود دہشتگردوں کی حمایت کرتا آرہا ہے اور اپنے مقاصد کے حصول کیلئے دہشتگردی استعمال بھی کر تا رہا ہے لیکن ترکی کے خلاف برسرپیکار دہشتگرد گروہ پی کے کے کی حمایت کی تاریخ دو دہائیاں پرانی ہے۔
اس کا آغاز 2003میں اس وقت ہوا جب امریکہ نے عراق پر حملہ کیا۔ یہ ہی وہ وقت ہے جب امریکی افواج نے پی کے کے ہی کے اتحادی گروپ وائے پی جے کے خلاف کاروائیوں سے انکار کردیا تھا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے شمالی عراق میں پی کے کے کی موجودگی کو ہمیشہ نظر انداز کیا۔
حالانکہ امریکہ نے اس تنظیم کو دہشتگرد تنظیم ڈکلئیر کیا ہو ا ہے۔سینٹ کام نے امریکہ کی اسٹیٹڈ پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے پی کے کے کی ہمیشہ حمایت کی۔اور تو اور گزشتہ ہفتے سینٹ کام نے وائے پی جے کے ہلاک ہونے والے ارکان کیلئے تعزیت بھی جاری کی۔
امریکہ نے پی کے کے کی شامی شاخ کو داعش کے خلاف جنگ میں اپنے اتحادی کے طور پر پیش کیا ہے۔دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے واشنگٹن کے عہد کے خلاف جاتے ہوئے پی کے کے کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے اور کہا ہے کہ سینٹ کام اس گروہ کو خطرہ تصور نہیں کرتا۔
اس وجہ سے متعدد بار سینٹ کام اور انتظامیہ کے اختلافات بھی سامنے آئے۔اور سینٹ کام نے پی کے کے کے خلاف کام کرنے سے انکار کیا۔
یہ ہی وجہ ہے کہ شمالی عراق میں پی کے کے کی محفوظ پناہ گاہیں بدستور موجود ہیں۔
پی کے کے وہ تنظیم ہے جس نے ترکیہ کے خلاف دہائیوں سے جاری دہشتگردی کی مہم کے دوران ہزاروں افراد کو ہلا ک کیا اور ان میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔
سینٹ کام نے کبھی تو یہ بہانہ کیا کہ انکے پاس کافی فوجی نہیں ہیں حالانکہ بش دور کے وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ انکے پاس کافی فوجی موجود ہیں۔ جب عراق سے صدام حسین کی حکومت کا خاتمہ ہو گیا تب بھی سینٹ کام نے بہانوں اور لیت و لعل سے ہی کام لیا۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی اسٹیبلشمنٹ ایک طویل مدتی منصوبے کے تحت ترکیہ کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے اس گروہ کی حمایت کر رہا ہے۔ اس وقت پی کے کے اور وائے پی جی ترکیہ، شمالی عراق اور شام میں متحرک ہے۔ ترکیہ نے حال ہی میں سرحد پار آپریشن کر کے شمالی عراق سے کئی دہشتگردوں کا ہلاک کیا اور شام میں بھی اسکا گروپ کے خلاف فوجی آپریشن کرنے کا ارادہ ہے۔

#ANKARA#PakTurkNews#wahingtondcAmericaturkey