امن مذاکرات ، طیب اردوان اور پیوٹن تہران پہنچ گئے

تہران(پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن شام میں قیام امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیلئے ا یران پہنچ گئے ۔
ایران کے سعد آباد پیلس میں ترک صدر طیب اردوان کے لیے استقبالیہ تقریب رکھی گئی جس کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان نے وفد کے ہمراہ روبرو ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اسی طرح روسی صدر ولادیمیر پوٹن بھی اعلی سطح کے تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے ایران پہنچے اور اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی۔
ایرن میں مشرق وسطیٰ بالخصوص شام میں قیام امن کے حوالے سے ساتویں سہ فریقی سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شرکت کے لیے ترکی اور روس کے صدور تہران پہنچ چکے ہیں اور ایرانی ہم منصب سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
تینوں ممالک کے سربراہان شام میں ہونے والے سہ فریقی مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

#PakTurkNews#rajabtayyaburdugaan#tehran#vladimirputiniranrussiaSyriaturkey