انقرہ سمیت ترکی کے شمال مغربی علاقوں میں سرما کی پہلی برف باری

انقرہ (پاک ترک نیوز)رواں سال کے موسم سرما کی پہلی برف باری نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ سمیت ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں کو سفید چادر اوڑھا دی ہے ۔اور ساتھ ہی ان علاقوںٍ کے علاوہ ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
حکومتی موسمیاتی سروس کےجمعرات کو جاری کردہ بیان میں بتا گیا ہے کہ ملک کے مغربی اور شمالی علاقوںمیں گذشتہ شب ہونے والی شدید برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔جبکہ ملک کے مشرقی علاقوں کا مغربی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
اسی طرح استنبول اور ملحقہ علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے اور میٹ سروس نے آنے والے ہفتہ کے دوران ان علاقوں کے لئے زرددرجہ کی موسمیاتی وارننگ بھی جاری کردی ہے ،جو موسم کی شدت کے حوالے سے تیسرے درجے پر آتی ہےاور اسکا مطلب یہ ہے کہ ان علاقوں میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جا سکتا ہے۔شدید سرد ہوائیں بھی چلیں گی۔
ادھر انقرہ اور شمالی و مغربی علاقوں کے لئے مزید برفباری اور موسم کی شدت میں اضافے کی پیشنگوئی بھی کی گئی ہے۔

#PakTurkNews#snowfall#weatherturkey