آذربائیجان، آرمینیا سرحدی حد بندی کمیشن کے قیام کے لیے زبانی معاہدے پر پہنچ گئے

آذربائیجانی ذرائع ابلاغ کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا سرحد کی حد بندی کے لیے کمیشن کے قیام پر زبانی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

آذربائیجانی مرکز برائے بین الاقوامی تعلقات کے فرید شفیع کے مطابق زبانی معاہدے کو باقاعدہ شکل دینا اور مستقبل قریب میں متعلقہ دستاویزات پر دستخط اہم اہداف ہیں۔

حدبندی آرمینیا کے ساتھ آزربائجان کے مستقبل کے تعلقات کیلئے انتہائی اہم ہے

گو کہ دونوں ممالک کے درمیان جامع امن معاہدہ طے پانا اس برس بعید از قیاس قرار دیا جارہا ہے لیکن حدبندی کے حوالے سے معاملات طے پانے جامع امن معاہدے کے حصول میں آسانی ہوگی۔
حالیہ دنوں میں آرمینیا کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی سامنے آئی جس کے نتیجہ میں ایک آزربائجانی فوجی فرائض کی سرانجام دہی کے دوران شہید ہوگیا۔

#PakTurkNews#peace#warArmeniaazerbaijanrussiaturkey