ای سی او کی 15ویں سربراہ کانفرنس، رکن ممالک کا امن و ترقی کیلئے مثبت کردار کا اعادہ

اشک آباد ( پاک ترک نیوز) عالمی برادری تمام ملکوں کو ترکی کے یکساں مواقع فراہم کرنے ، عالمی امن کے قیام کے لئے باہمی تعاون ، اسلامو فوبیا کی روک تھام اور افغانستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے مشترکہ کاوشیں کرے۔ اس مر کا اعلان ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں منعقد ہونے والی اقتصادی تعاون کی تنظیم کی سربراہ کانفرنس جس میں رکن ملکوں کے سربراہان حکومت و مملکت نے شرکت کی کے مشترکہ اعلامیہ میں کیا گیا ہے۔
اس ایک روزہ سربراہ کانفرنس سے اپنے اپنے خطاب میں تمام شریک راہنماؤں نے باہمی اقتصادی و معاشرتی تعلقات کے فروغ، خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے باہمی تعاون کے فروغ، رکن ملکوں کے درمیان ذرائع آمدو رفت کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر تنظیم کے کردار اور رکن ملکوں کے یکساں مؤقف کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسی دوران مغرب میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پرتشویش کا اظہار کیا گیا اور پاکستان اور ترکی کے صدور نے اس معاملے پر تنظیم کے تما م رکن ملکوں کے مؤثر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اسی طرحکانفرنس کے شرکاء کے خطے کے ممالک کو ایک دوسرے سے قریب تر لانے کے لئے عوامی اور ثقافتی تبادلوں کی ضرورت بھی اجاگر کی ۔ جبکہ اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہوں نے افغانستان کی تیزی سے بگڑتی ہوئی معاشی حالت پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے عالمی برادری سے افغانستان میں پائیدار امن کے لئے معاشی استحکام کی اہمیت کے پیش نظر فوری اقدامات کی غرورت پر زور دیا۔

#ishaqabad#PakTurkNewsturkeyturkmanistan