باکو میں بھی ٹرکش معارف سکول نےتعلیم و تعلم کا سلسلہ شروع کر دیا

باکو (پاک ترک نیوز)
ٹرکش معارف فاؤنڈیشن (ٹی ایم وی) کے انٹرنیشنل معارف سکولزمنصوبے کے تحت آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں بھی معارف سکولز کا نیا کیمپس کھول دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی معارف اسکول میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں آذربائیجان کے وزیر برائے سائنس و تعلیم ایمن امرولائیف، نائب وزیر اقتصادیات النور علیئیف، باکو میں ترکی کے سفیر کاہیت باقی ، معارف فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرپرسن پروفیسر بیرول اکیگ ، سفارت خانے کے مشیر، باکو میں ترک اداروں اور تنظیموں کے نمائندوں، اساتذہ اور طلباءنے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے سائنس اور تعلیم کے وزیر امرولائیف نے کہا کہ بین الاقوامی معارف سکولز آذربائیجان کی تعلیم میں بہت اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ترکی اور آذربائیجان کے درمیان ابدی بھائی چارےکو برقرار رکھنے کے لیے ایسے تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے۔ جو آذربائیجان کی معیشت کے ساتھ ساتھ تعلیمی زندگی میں بھی حصہ ڈالیں گے۔
ٹرکش معارف فاؤنڈیشن نے 32 ممالک میں 172 تعلیمی ادارے کھول رکھے ہیں تاکہ ان قوموں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کیا جا سکے جو ترکی کے لیے تزویراتی طور پر اہم ہیں یا جہاں ترک تارکین وطن بڑی تعداد میں آباد ہیں۔اسی حوالے سے 12 یورپی ممالک میں 21 تعلیمی مراکز کھولنے سے، ترک بچے ان مراکز میں اپنی مادری زبان سیکھنے کے قابل ہوئے ہیں جو ان کی تعلیمی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اور ان کے ترکیہ کے ساتھ ثقافتی تعلق کو برقرار رکھے ہوئےہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ 49 ممالک میں 428 تعلیمی اداروں اور 50,000 طلباء کے ساتھ، ترکیہ پھیلاؤ کے لحاظ سے عالمی تعلیمی لیگ میں سرفہرست پانچ ممالک میں شامل ہے۔

#ANKARA#Azarbaijan#education#PakTurkNews#schools#turkiaBakuturkey