ترکی، روس، ایران شام کی خانہ جنگی، دہشت گردی پر بات چیت کریں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز)
انقرہ، ماسکو اور تہران منگل کو ایران میں تینوں ممالک کے سربراہان کے درمیان آستانہ فارمیٹ کےتحت اجلاس کے دوران شام میں جاری خانہ جنگی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ترک ایوان صدر کی جانب سےگذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں بتایاگیا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کی دعوت پر 18-19 جولائی کو ایران کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اردوان اور رئیسی 19 جولائی کو تہران میں ترکی-ایران اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ترکی ایران تعلقات کے تمام پہلوؤں اور ممکنہ اقدامات جو کہ دو طرفہ تعاون کو بڑھا سکتے ہیں، کونسل کے اجلاس کے دوران زیر بحث آئیں گے، جو متعلقہ وزراء کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوگا”۔جبکہ اجلاس میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بعد ازاںروس، ترکی اور ایران منگل کو ساتویں آستانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ شام میں جنگ بندی اور تنازعات کے عمل کو کنٹرول میں لانے کے لیے ترکی اور روس کی قیادت میں شروع کیا گیا آستانہ عمل ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال ہوتا رہتا ہے جہاں سیاسی اور انسانی مسائل پر بات کی جاتی ہے۔امن عمل جنوری 2017 میں ترکی، روس اور ایران کی پہل پر شروع کیا گیا تھا۔ اس کے اجلاس جنیوا میں اقوام متحدہ کی زیر قیادت سفارتی عمل کو آگے بڑھانے میں بھی معاون ہیں۔

#ANKARA#PakTurkNews#rajabtayyaburdugaaniranrussiaSyriatalksturkey