ترکیہ، ترکمانستان اور آزربائیجان کا سربراہی اجلاس آج ہو گا

انقرہ (پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب اردوان آج ترکمانستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ ترکیہ، آذربائیجان اور ترکمانستان کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون کے حوالے سے ہونے والے پہلے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترک وزارت خارجہ کی جاری کردہ معلومات کے مطابق صدراردوان، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے مغربی ترکمان شہر آوازہ میں ملاقات کریں گے۔ جس میں تینوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں بالخصوص تجارت، توانائی اور نقل و حمل میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے اقدامات پر بات کی جا ئے گی۔اس سربراہی اجلاس میں تینوں رہنما باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
مزید براں،وزیر خارجہ مہمت چاوش اولوبھی سربراہی اجلاس کے موقع پر منعقد ہونے والے سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے صدراردوان کے ہمراہ آوازا کا دورہ کر رہے ہیں۔

#ANKARA#Azarbaijan#PakTurkNews#rajabtayyaburdgan#turkiaturkeyturkmanistan