ترکیہ ایمپیوٹی فٹ بال ورلڈ کپ 2022کے فائنل میں پہنچ گیا

استنبول (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کی قومی ایمپیوٹی (ہاتھوں یا پاؤں سے معذور)فٹ بال ٹیم کو ازبکستان کوایک۔صفرسے شکست دے کر 2022 ایمپیوٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
گذشتہ شب یہاں ووڈا فون پارک میں کھیلے گئے سیمی فائنل کے پہلے ہی منٹ میں ترکیہ کےعمر گلریز نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی
اب اتوار کو استنبول کے نیف اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں ترکی کا مقابلہ انگولا سے ہوگا، جس نے دوسرے سیمی فائنل میں ہیٹی کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی تھی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ میکسیکو میں 2018 میں ہونے والےگذشتہ ایمپیوٹی فٹ بال ورلڈ کپ میں، ترکیہ پنالٹی شوٹ آؤٹس میں انگولا سے 5-4 سے ہارنے کے بعد رنر اپ رہا تھا۔ اس بار ترکی ایمپیوٹی 2022فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔
ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل ترک قومی ٹیم نے یورپی ٹائٹل اپنے نام کر کے پیراسپورٹس پر اپنی چھاپ چھوڑی۔ 2017 میں، ترکی نے استنبول کے ووڈافون پارک میں 40,000 تماشائیوں کے سامنے منعقدہ فائنل میں انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر یورپی چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔

#final#football#istanbul#PakTurkNews#uzbikistanturkey