ترکیہ جانیوالے مسافروں پر چھالیہ اور سپاری لے جانے پر پابندی عائد

کراچی (پاک ترک نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکیہ جانیوالے مسافروں پر چھالیہ اور سونف سپاری لے جانے پر پابندی عائد کردی۔ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ ترکیہ قانون کے تحت چھالیہ منشیات کے زمرے میں آتی ہے، چھالیہ ترکیہ لے جانا ان کے قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان سے ترکیہ جانیوالے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ چھالیہ لے جانے سے مکمل گریز کریں، چھالیہ ترکی لے جانے پر پابندی ہوگی۔.ترجمان نے کہا ہے کہ ترکیہ جانیوالے مسافرسختی سے ان کے قانون کی پیروی کریں۔
دوسری جانب سی اے اے نے ترکیہ جانے والی تمام ایئر لائنز اور اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
وزارت خارجہ کی ہدایات پر تمام ایئرلائنز کو مراسلہ جاری کیا گیا ، جس میں مسافروں کو چھالیہ ،سونف سپاری کے پیکٹ سختی سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت خارجہ کی ہدایات مسافرسےترکیہ میں چھالیہ برآمدگی پر جاری کی گئیں، جس میں کہا ہے کہ خصوصی اسکریننگ کے ذریعے اشیا کی روک تھام ممکن بنائی جائے۔

 

#civilaviationauthority#istanbul#PakTurkNews#supari#turkiaCAAkarachiturkey