ترکیہ کو ایف ۔16کی فراہمی ترک صدر کی امریکی سینیٹرز سے ملاقاتیں

نیویارک (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکی سینیٹرز سے ہونےوالی ملاقاتوں کے بعد کہا ہے کہ ترکیہ کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کے لیے امریکی سینیٹرز کا ردعمل مثبت ہے۔
صدررجب طیب اردوان نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ میں موجودگی کے دوران امریکی سینیٹرز سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ تاکہ امریکی ایف سولہ طیاروں کی فراہمی میں حا ئلرکاوٹوں کو دور کرنے میں سینیٹرز کی مدد حاصل کرسکیں۔
ترکیہ نیٹو کا رکن ملک ہے۔ تاہم روس سے دفاعی میزائل سسٹم خریدنے کی وجہ سے ترکیہ کے بارے میں امریکی کانگریس ارکان میں ترکیہ کے بارے میں تلخی کا تاثر پیدا ہو گیا تھا۔ جس کے نتیجے میں امریکہ نے پہلے تو ترکیہ کو ایف۔35کے پروگرام سے باہر کیا تھا اور اب انکے متبادل ایف۔ 16 طیاروں کی فراہمی کی راہ میں بھی روکاوٹیں حائل کی جا رہی ہیں۔
ترک صدر نے نیو یارک میں موجودگی کے دوران امریکہ کے اہم سینیٹرز جن میں لنڈسے گراہم اور چارس کونز شامل ہیں ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے وہ مثبت انداز سے بات کررہے تھے۔ اس سوال پر کہ آیا وہ صدر جوبائیڈن سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔ صدر اردوان نے کہا۔ صدر جوبائیڈن کی طرف سے دعوت استقبالیہ میں وہ شرکت کریں گے۔

#ANKARA#newyork#PakTurkNews#rajabtayyaburdgan#UN#unitednationAmericaturkey