ترکیہ کے شہر دیار باقر میں کار بم دھماکے میں 8پولیس اہلکار زخمی

انقر (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے کے شہر دیار باقر میں کار بم دھماکا میں 8 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق دھماکا دیارباقر شہر کے مرکز سے تقریباً 10 کلومیٹر جنوب میں مویشی منڈی کے قریب ہوا جب کہ کسی گروہ کی جانب سے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی۔دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں نصب تھا کہ جمعہ کی صبح تقریباً 5 بجے قریب سے پولیس کی گاڑی گزرنے کے وقت دھماکا ہوگیا۔
حکام نے 8 پولیس اہل کاروں کے زخمی ہونے اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے۔ حکام کے مطابق کوئی بھی شخص شدید زخمی نہیں ہے۔
ترک وزیر داخلہ کے مطابق کار دھماکے کے بعد مشتبہ افراد کو سہولت کاری کےشبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ استنبول میں بھی ایک دھماکے میں 8افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد حکام نے ایک خاتون سمیت درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔

#bombblast#hospital#istanbul#istanbulblast#nakara#PakTurkNews#policeturkey