انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکی اور امریکہ نےدونوں ملکوں کے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے نئے تزویراتی مکانیکی نظام کا آغاز کر دیا ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی، دفاعی اور دیگر اہم شعبوں رابطوں کوموثر بنایا جائے گا۔
گذشتہ روز جاری ہونے والے مشترکہ بیان کےمطابق ترکی اور امریکہ کے صدور نے گذشتہ برس اکتوبر 2021میں ہونے والی روم میں اپنی ملاقات میںدونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے نیا تزویراتی مکانیکی نظام متعارف کرانے پر اتفاق کیا تھا۔ جس کا آغاز کل امریکہ کی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ وکٹوریہ نولینڈ اور ترکی کے نائب وزیر خارجہ سدات اونل نےمشترکہ طور پر کیا۔
اس موقع پراپنی ملاقات کے دوران، اعلیٰ سفارت کاروں نے اقتصادی اور دفاعی تعاون، انسداد دہشت گردی اور مشترکہ علاقائی اور عالمی دلچسپی کے اہم شعبوں سمیت باہمی دلچسپی کے موضوعات کا جائزہ لیا۔
جبکہ امریکہ کی جانب سے یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے "منصفانہ، مذاکراتی سفارتی حل کی سہولت” کے لیے ترکی کی کوششوں کا خیرمقدم کیا گیا۔ اوردونوں فریقوں نے یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا بھی اظہار کیا۔
پی ٹی این کو ملنے والی معلومات کے مطابق امریکی محکمہ تجارت کی انڈر سیکرٹری ماریسا لاگوآج سےانقرہ کا دو روزہ دورہ کریں گی تاکہ اسٹریٹجک میکانزم کے اقتصادی اور تجارتی تعاون کے اہداف کو آگے بڑھایا جا سکے۔