ترکی ،کرونا کے باعث بندش کا شکارمشرقی سیاحتی ریل گاڑی پھر سے چل پڑی

انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکی کے مشرقی علاقوں میں چلنے والی عالمی شہرت کی حامل "مشرقی سیاحتی ایکسپریس” کرونا پابندیوں کی وجہ سے 15 ماہ سے زائد بند رہنے کے بعد آج بدھ کے روز سے دوبارہ چلادی گئی ہے۔


ترکی میں مشرقی صوبے کرس کے پہاڑی سلسلوں قدرت کے حسین نظاروں سے آراستہ روٹ پر چلنے والی اس ٹرین کا آغاز 2019میں بڑھتی ہوئی سیاحتی ضرورت کو مد نظر رکھ کر کیا گیا تھا مگر 2020میں کرونا کی وباء پھیلنے کے بعد یہ ریل گاڑی بھی پابندیوں کی بنا پر بندش کا شکار ہو گئی تھی ۔جسے آج 15 دسمبر سے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔


سیاحتی ریل گاڑی اپنے انقرہ سے شروع ہوکر کرس تک کے 25گھنٹے طویل سفر میں ترکی کے مشرقی حصے کےپانچ صوبوں کےبیشتر سیاحتی مقامات سے گزرتی ہے اور سفر کے اختتام پر کرس میں اسکے مسافر سیاحوں کے لئے عالمی ثقافتی ورثےمیں شامل "آنی شہر” اور کرس کا تاریخی محل اپنے اندر ماضی کی لاتعداد داستانیں لئے انکے منتظر ہوتے ہیں۔ جبکہ برف پر کھیلنے کے شوقین سیاح کرس اور اردہان کے درمیان واقع "شلدر”جھیل کے جمے پانی پراپنا شوق پورا کر سکتے ہیں۔

#PakTurkNews#trainturkey