ترکی ، آذربائیجان تعلقات میں اہم ترین پیشرفت

انقرہ (پاک ترک نیوز)

انقرہ نے تاریخی شوشہ اعلامیہ کو قانون میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔ بل کو ترک سپیکر مصطفیٰ سینٹوپ کے دستخط کے بعد خارجہ امور کمیٹی میں غور کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔
اس قانون میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات اتحاد میں بدل جائیں گے جس سے دفاعی تعاون میں اضافہ ، ترکی اور آذربائیجان کے درمیان زمینی رابطے کیلئے نقل و حمل کے منصوبوں پر کام ہوسکے گا۔
شوشہ اعلامیہ پر ترکی اور صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان نے صدر الہام علیوف نے دستخط کیے ۔ اس حوالے سے تقریب کا انعقاد تاریخی شوشہ شہر میں کیا گیا جسے 2020میں تیس برس کے بعد آرمینیاکے قبضے سے آزاد کرایا گیا تھا۔
اعلامیہ میں غیر ملکی خطرات کے پیش نظر دونوں ممالک کی افواج کی تنظیم نو، جدید بنیادوں پر پر استوارکرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔
آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 44 روزہ کاراباخ جنگ کے دوران ترکی نے کلیدی کردار ادا کیا۔

 

#militaryalliance#PakTurkNews#shushadeclarationazerbaijanDefenceturkey