ترکی آئندہ سال الیکٹرک ریلوے انجن بنانے کا آغاز کردے گا

 

استنبول (پاک ترک نیوز)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ آئندہ سال ہم قومی الیکٹرک ریلوے انجن بنانے کا آغاز کریں گے ۔

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول اتاترک ائرپورٹ پر بارھویں رسل ورسائل ومواصلاتی شوریٰ سے خطاب کیا اور کہا اس شعبے میں انیس ماہ کے دوران ایک ٹریلین لیرا کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔

اب تک 803 کلومیٹر ریلوے لائنوں کو مکمل طور پر تبدیل کیا ہے جبکہ موجودہ لائنوں پر سگنل کے کام کو بھی بڑے پیمانے پر مکمل کرلیا ہے ، اب بھی 3500 کلومیٹر لمبا ریلوے ٹریک زیرتعمیر ہے ۔

ترک صدر نے بتایا کہ آئندہ سال ہم قو می الیکٹرک ریلوے انجن کی تعمیر شروع کردیں گے ۔ ہم میٹرو اور ٹرام وے کی پیداوار دینے کی سطح پر پہنچ رہے ہیں ۔ ہم نے ملک میں ایئرپورٹس کی 26 سے بڑھا کر 58 کردی ہے ۔

ElectricErdoganRailway Engineturkey