ترکی اور آرمینیا میں بڑھتی قربتوں سے آرمینیائی کمیونٹی خوش

استنبول(پاک ترک نیوز)
ترک صدر اور آرمینیائی وزیراعظم کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے گزشتہ روز ہونے والی گفتگو سے ترکی میں آرمینیائی کمیونٹی میں امیدیں بڑ ھ رہی ہیں۔
اس حوالے سے آرمینیائی باشندوںکی ایک ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی گفتگوامید افزا پیش رفت ہے۔
ایسو سی ایشن نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے سے مثبت ماحول کی راہ ہموار ہوگی۔ جس سے کمیونٹی کی سماجی زندگی میں بہتری آئے گی۔
اس حوالے سے یہ بھی کہا گیا کہ ترکی میں آرمینیائی کمیونٹی کے تمام طبقات نے دونوں رہنماوں کے درمیان فون پر ہونے والی گفتگو کا خیرمقدم کیا ہے اور انقرہ کی جانب سے حالیہ اقدامات سے جنوبی قفقاز کی تقدیر بدل سکتی ہے ۔
مکمل نارملائزیشن کیلئے تحمل اور صبر کی ضرورت ہے۔ یاد رہےکہ ترک صدر اور آرمینیائی وزیر اعظم کے درمیان گفتگو میں غیر مشروط مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں ممالک کے مذاکرات کاروں نےفروری اور مئی میں ویانا میں ملاقاتیں کیں۔اسکے علاوہ مارچ میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان تاریخی ملاقات ہوئی۔انہی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان دو برس بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی پروزیں دوبارہ شروع ہوئی تھیں۔

ArmeniaErdoganrapproachmentrelationsturkey