استنبول(پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب اردوان نے ملک کی جدید تاریخ میں پہلی فوجی بغاوت کی 62 ویںبرسی کے موقع پر کہا ہے کہ ترکی ایک جمہوری ملک ہے اور اب یہ ایسا ہی رہے گا۔
27 مئی 1960 کو ہونے والے فوجی قبضے کی 62 ویںبرسی کے موقع پر استنبول کے ڈیموکریسی اینڈ فریڈم آئی لینڈ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےترک صدر نے کہا کہ ان لوگوں پر سیاہ داغ ہے جنہوں نے سابق وزیر اعظم عدنان میندریس اور ان کے قاتلوں کو بھیجا تھا۔انہوں نے 15 جولائی کی بغاوت کی کوشش کے خلاف ترک قوم کی لڑائی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم نےمل کر اپنی جمہوریت کے خلاف ہر کوشش کو ایک ایک کرکے شکست دی ہے ۔
ڈیموکریسی اینڈ فریڈم آئی لینڈ جس کا پرانا نام یاسیدا ہے وہ پرنسز جزائر میں سے ایک ہے اور استنبول کے جنوب مشرق میں بحیرہ مارمارا میں واقع ہے۔ یہ جزیرہ ترکی کی تاریخ کے تاریک ترین دور سے وابستہ ہے۔ کیونکہ یہ 1960 کی فوجی بغاوت میں جیلوں اور مقدمات کے لیے بدنام ہے۔حالیہ تبدیلی اور نئی سہولیات کی تعمیر کے بعد اس کا نام ڈیموکریسی اینڈ فریڈم آئی لینڈ رکھ دیا گیا ہے۔