ترکی بھی ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل ، پاکستان بدستور موجود

جنیوا(پاک ترک نیوز)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے اپنی گرے لسٹ میں تین نئے ممالک کو شامل کرلیا ہے ۔ گرے لسٹ میں اب ترکی ، اردن اور مالی بھی شامل ہیں ۔ جبکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ایف اے ٹی ایف کے صدر ‘مارکس -پلیئر ‘نے پریس کانفرنس میں 3 روزہ اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا ۔ ‘مارکس -پلیئر ‘نے پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا ۔تاہم کہا ا کہ پاکستان کو فروری تک گرے لسٹ میں رکھا جائے گا، جس کے بعد پاکستان کی جانب سے سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نےبوسٹوانا اور ماریشیس کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے۔

FATFPakistanturkey