ترکی روس کے خلاف نئی پابندیوں کا حصہ نہیں بنے گا، چاوش اوغلو

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکی ان تمام نئی پابندیوں میں شامل نہیں ہو گا جو بعض مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین میں خصوصی آپریشن کے بعد روس پر عائد کی جا رہی ہیں۔کیونکہ ان پابندیوں سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔
یہ بات ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اوغلونےگذشتہ روز انطالیہ میں سفارتی فورم کو بتائی۔روس کے خلاف پابندیوں کے حوالے سے ترکی کے موقف کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پابندیوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ مونٹریکس کنونشن کے مطابق ہمارے پاس فضائی حدود بند کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
مزید براںسفارتی فورم کے دوران نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو اتحاد کو توقع ہے کہ اس کے تمام اراکین ماسکو پر پابندیاں عائد کریں گے۔
جبکہ 25فروری کو روس کی جانب سے آپریشن کے آغاز کے بعد سےترکی نے بارہا کہا ہے کہ اس کا روس کے خلاف پابندیوں میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاکہ اس کی اپنی معیشت کو نقصان نہ پہنچے اور روس کے ساتھ بات چیت کے دروازے کھلے رکھے جائیں۔

#foregionminister#PakTurkNews#russiaukrainewar#ukrainerussiaturkey