استنبول (پاک ترک نیوز)
ترکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیاحت میں اپنی مسابقت کو بڑھانا جاری رکھے ہوئے ہے۔ اور ایک ایک بین الاقوامی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کورونا کے اثرات کم ہوتے ہی ملک اندرونی اور بیرونی سفر اور سیاحت کے اشاریوں میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔
حالیہ ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف( کے ٹریول اینڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ انڈیکس میں ترکی 45 ویں نمبر پر ہے ۔جو 2019 میں 49 ویں پوزیشن پر تھا۔117 معیشتوں کی درجہ بندی کرتے ہوئےانڈیکس نے دکھایا ہےکہ سفر اور سیاحت کی صنعت کورونا کے بعد بحالی کی راہ پر گامزن ہے مگر چیلنجز باقی ہیں۔ٹریول اینڈ ٹورازم ڈیولپمنٹ انڈیکس 2021 ٹریول اینڈ ٹورازم مسابقتی انڈیکس کا براہ راست ارتقاء ہے جو پچھلے 15 سالوں سے دو سالہ بنیاد پر شائع ہوتا رہا ہے۔
مطالعہ کی وضاحت کرتے ہوئے، ترکی کے ثقافت اور سیاحت کے وزیر مہمت نوری ایرسوئے نے کہاہے کہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ترکی سیاحت کے میدان میں اپنی مسابقت کو بڑھا رہا ہے۔
ایرسوئے نے اس بات پر زور دیا کہ انڈیکس نے ظاہر کیا ہے کہ بین الاقوامی مقابلے میں ترکی نے پائیدار سیاحتی پالیسیوں کے مثبت نتائج دکھانا شروع کردیئےہیں۔اور انڈیکس میں ترکی نے ماپے گئے 50 اشاریوں میں بہتری ریکارڈ کی ہے۔ جن میں ثقافتی وسائل، قیمتوں میں مسابقت اور ہوائی نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بہترین اسکور ریکارڈ کیے گئے۔اور آج ترکی یونیسکو کے رجسٹرڈ اثاثوں کی تعداد میں اضافے اور ڈیٹا میں اپ ڈیٹ کی بدولت، ثقافتی اثاثوں کی عالمی درجہ بندی میں ترکی 13ویں نمبر پر ہے۔
انڈیکس کے مطابق2020میں ترکی آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعدادکورونا کے سخت سال کے بعد 94.1 فیصد اضافے کے ساتھ 24.71 ملین ہو گئی اور اس کی آمدنی تقریباً 25 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔جبکہ 2021میں تقریباً 52 ملین سیاحوںکی آمد سے 34 بلین ڈالر کی آمدنی حاصل کی گئی۔اور رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران بیرونی سیاحوں کی آمد میں 20فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔